مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوستی سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سے پارٹنر شپ میں پاکستان کا فائدہ ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا ہی ہوا ہے، امریکہ کا بیان اس خطے میں اپنی تمام تر ناکامیوں کی داستان ہے، ہم جو بھی پارٹنر شپ کریں گے اپنے فائدے کے لئے کریں گے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوستی سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔
News ID 1877676
آپ کا تبصرہ